نوشہرہ ورکاں: ڈاکوؤں کی فائرنگ ،تاجر زخمی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ڈاکوؤں کی فائرنگ تاجر زخمی تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے گاؤں جانے والی شاہراہ نوشہرہ ورکاں شیخوپورہ روڈ علاقہ غیر بن گئی گزشتہ روز نوشہرہ ورکاں کا تاجر ثنائاللہ موٹر سائیکل پر سامان لیکر واپس آ رہا تھا کہ مکتہ گاؤں کے قریب تین  ڈاکوؤں نے اسے روک کر موٹر سائیکل موبائل فون اور نقدی چھین لی اور فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا چند روز قبل بھی نوشہرہ ورکاں کے تاجر عبدالغفور سے دو لاکھ روپے اور شاہد سے سامان لوٹ لیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن