گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )اے ایس پی سیٹلائٹ ٹاون راحیلہ اقبال کی زیرِنگرانی تھانہ سول لائن پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث بین اضلاعی اظہر عرف فوجی ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزما ن میں اظہرعرف فوجی،راشد اوربلال شامل ہیں۔ملز مان کے قبضہ سے چھ لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی،کار گرینڈی مالیتی اڑسٹھ لاکھ روپے، دو رائفلیں اور متعدد زندہ روندبرآمدکرلیے۔