گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) فائونڈر گروپ ڈی سی کالونی کے امیدوار برائے صدر حاجی امجد سلیم بٹ ،امیدوار جنرل سیکرٹری معظم علی دھدرا ،امیدوار نائب صدر محمد نصیر چیمہ ، امیدوار فنانس سیکرٹری مہر محمد فاروق نے کہا ہے کہ فائونڈر گروپ عوامی قوت کیساتھ الیکشن میں بھر پور حصہ لے رہا ہے ،30اپریل کے دن جھوٹ ،فریب اور مکینیوں کو سبز باغ دکھانے والوں کی سیاست کا آخری دن ہوگا کیونکہ ڈی سی کالونی کے رہائشی اپنے ووٹوں کی طاقت سے انکی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دینگے ،یہ جو بڑی بڑی بڑھکیں مار رہے ہیں ،الیکشن والے دن انکو اپنی حثییت کا پتہ لگ جائے گا ،کیونکہ اب انکے جھوٹ کا’’ منجن‘‘ نہیں بکنے والا،فائونڈر گروپ کی سیاست خدمت اور ترقی کی سیاست ہے لوٹ مار کرنے والوں سے ڈی سی کالونی کے رہائشی خود حساب لیں گے ، جس طرح ڈی سی کالونی کے رہائشیوں نے ہمیں محبت دی ہے انشاء اللہ الیکشن کے روز ہمارا پورا پینل کلین سوئپ کرے گا ۔
فائونڈر گروپ عوامی قوت سے الیکشن میں بھر پور حصہ لے رہا ہے: امجد سلیم بٹ
Apr 17, 2023