یونٹی گروپ ڈی سی کالونی کا سب سے مضبوط اور متحرک گروپ ہے:امتیاز احمد ساہی

Apr 17, 2023

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) یونٹی گروپ کے امیدوار برائے صدر چوہدری امتیاز احمد ساہی ،امیدوار جنرل سیکرٹری چوہدری عاطف افتخار چیمہ ، امیدوار نائب صدر عامر یعقوب وڑائچ ،امیدوار فنانس سیکرٹری زاہد خان نیازی ، یونٹی گروپ کے سینئر رہنمائو ں مستنصر محمود ساہی ، وقاص شاہد کھوکھر ،امیدوار ایگزیکٹو ممبر اسد شاہد کھوکھر نے کہا ہے کہ یونٹی گروپ ڈی سی کالونی کا سب سے مضبوط اور متحرک گروپ ہے اور انشاء اللہ جیت یونٹی گروپ کی ہی ہو گی ،مخالفین کا سیاسی مستقبل اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے ،درخواست بازی کے ذریعے الیکشن رکوانے والوں کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ،اب یہ جو مرضی’’ پینترے ‘‘ ماریں 30اپریل کو شکست انکے گلے کا ہار ہوگی، کیونکہ وہ انتخابی میدان میں فارغ ہو چکے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہمارے دوستوں نے پہلے بھی ڈی سی کالونی کے رہائشیوں کی خدمت کی ہے اور انشاء اللہ جیت کے بعد خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ۔

مزیدخبریں