نیویارک (اے پی پی):امریکا کے شہر نیویارک میں عالمی یوم القدس کے موقع پر ٹائمز اسکوائر میں لوگوں کی بڑی تعداد نے فلسطین کی حمایت کا اظہار کیا۔ ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں عالمی یوم القدس کے موقع پر ٹائمز اسکوائر میں حفاظتی اقدامات کے تحت نکالی گئی ریلی میں مختلف ممالک کے مسلمانوں کے ساتھ ساتھاسرائیل مخالف یہودیوں نے بھی شرکت کی۔شرکا نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ علاقوں کی آزادی کی حمایت اور اسرائیلی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین کی آزادی کے لیے نعرے لگائے گئے تھے۔مقررین نے جعلی اسرائیلی حکومت کے خلاف مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے امریکا پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی حمایت نہ کرے اور حکومت کی امداد بند کرے۔