شیخوپورہ (سلطان حمید راہی ،سیف الرحمن سیفی) ٹریفک پولیس شیخوپورہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث بتی چوک ،سول کوارٹر روڈ ،عزیز بھٹی روڈ پر ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا ہے ان مقامات پر ٹریفک پولیس کا عملہ ٹریفک کی روانی کو بہتر کرنے کی بجائے اردگرد دوکانوں میں بیٹھ کر وقت گزار رہے ہیں جبکہ عوام سخت دھوپ میں ٹریفک میں پھنس کر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں شہریوں نے ڈی آئی جی ٹریفک ،ایس پی ٹریفک اور ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات اٹھائے جائیں ۔