ایران کا ٹینک شکن گائیڈڈ  میزائل کا کامیاب تجربہ

Apr 17, 2023


تہران(شِنہوا) ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے نئے ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو دور رس حملہ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایران کی نیم سرکاری خبررساں ادارے تسنیم نے سپاہ پاسدران کی زمینی فوج کی تحقیق اور خود کفیل جہاد تنظیم کے سربراہ علی کوہستانی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ترمیم شدہ صادید-365 میزائل 8 کلومیٹر کے دائرے میں بکتربند شکن میزائل ہے جو مختلف نوعیت کی بکتر بند فوجی گاڑیوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ ترمیم شدہ صادید -365 ایک آپٹیکل گائیڈڈ میزائل ہے جو ہدف کو درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کوہستانی نے کہا کہ ترقی کے نئے مرحلے میں یہ میزائل فولڈنگ فینز اور فائر کنٹرول سسٹم سے لیس ہوگا اور سپاہ پاسدارن کی زمینی فوج کی بکتربند گاڑیوں پر نصب کیا جائے گا۔ ہر گاڑی کی ہرایک سائیڈ پر دو میزائل لگائے جائیں گے۔

مزیدخبریں