بھارت، اترپردیش میں مسلمان رکن اسمبلی اور بھائی دن دیہاڑے قتل 


نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست اتردیش میں مسلمان ایم ایل اے اور ان کے بھائی کو دن دیہاڑے ٹی وی کیمروں کے سامنے قتل کردیا گیا۔ادھررہنما آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے کہاہے کہ ہتھکڑی لگے بھائیوں کا قتل اور ہندوانتہا پسندی پرمبنی نعرے ریاست کے وزیراعلی یوگی ادتیا ناتھ کی امن وامان کے قیام میں ناکامی کا بڑا ثبوت ہیں،غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عتیق احمد اور اشرف کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب رپورٹرز ان سے سوالات کررہے تھے۔پولیس نے قتل میں ملوث تین مسلح افراد کو موقع پر گرفتار کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب عتیق احمد کو حراست میں میڈیکل کے لیے مقامی اسپتال لایا گیا۔
بھارت مسلمان رکن اسمبلی 

ای پیپر دی نیشن