شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف شیخوپورہ نے کہا ہے کہ علی زیدی کی گرفتاری حکمرانوں کی فسطائیت کی تازہ مثال ہے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی کی جاری جدوجہد کا راستہ روکا نہیں جاسکتا ۔ نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و عہدیداران الحاج ملک اسلم بلوچ، چوہدری محمد سعید ورک، کنور عمران سعید، میاں علی بشیر، عمر آفتاب ڈھلوں، میاں افضال حیدر، پیر سید ارشد ہاشمی ،حاجی افضل علی ورک، چوہدری معراج خالد گجر، ڈاکٹر قیصر شہزاد، میاں منور اقبال، چوہدری عمر مشتاق ورک، ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی، حاجی ملک محمد اقبال، اویس عمر ورک، شہزاد احمد ہنجرا اور کاشف معراج خالد گجر، چوہدری اشفاق احمد ورک، چوہدری فیض الرسول گجر ، پیر سکندر عارف نے گفتگو کی ۔