شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل خان جہانزیب خان نے ملاقات کی ان سے سیاسی امور سمیت حکومتی عوامی ریلیف کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے وزیر اعظم کوضلع کی سیاسی تنظیمی و انتظامی صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور دورہ شیخوپورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے جلد آمد کی یقین دھانی کروائی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خان جہانزیب خان نے کہا کہ ملک کو مشکل حالات اور چیلنجز کا سامنا ہے۔