اسلام آباد (رپورٹ: عبدالستارچودھری) پلوامہ کا ڈرامہ مودی سرکار کے گلے کی ہڈی بن گیا ہے اور مودی کے ہندوستان میں مودی کو ہی بدترین ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پلوامہ حملے پر ہندوستانی یوٹیوبر رویش کمار اور دیگر اہم سیاسی رہنماﺅں نے ہوش ر±با انکشافات کر کے مودی سرکار کی نینندیں حرام کر دی ہیں۔ بھارتی یوٹیوبر رویش کمار نے سوال کیا ہے کہ پلوامہ حملے پر مودی نے ستیہ پال ملک کو کیوں چپ رہنے کا کہا، حالانکہ ستیہ پال نے کہا تھا کہ "اگر ہم ایئر کرافٹ دے دیتے تو پلوامہ حملہ نہ ہوتا لیکن مودی نے منع کر دیا۔ بھارتی سیاستدان نہ صرف پلوامہ حملے پر سوالات اٹھا رہے ہیں بلکہ مودی سرکار کو اس کا قصور وار بھی ٹھہرا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ستیہ پال نے انکشاف کیا تھا کہ مودی انھیں حملے کے بارے بات کرنے سے روکتے تھے۔ جب کہ نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول بھی پلوامہ حملے پر بحث سے منع کرتے تھے حالانکہ 300 کلوگرام بارودی مواد سے بھری گاڑی کا علاقے میں داخل ہونا سکیورٹی کی ناکامی تھی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پلوامہ حملے کا مقصد الیکشن میں مودی کو جتوانا تھا، بھارتی میڈیا نے اپنی عوام سے حقیقت چھپائی اور مودی کو ہیرو کے طور پر دکھایا جاتا رہا لیکن بھارتی سرکار آج تک پلوامہ حملے کی وجوہات سامنے نہیں لا سکی۔ بلکہ اس کے برعکس پلوامہ حملے کے بعد اس پر بات کرنے والوں کو غدار تک قرار دیا گیا۔