اسلام آباد(اے پی پی) خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر23.17 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے ۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مارچ2023 میں سعودی عرب کے علاوہ خلیج تعاون کونسل کے دیگر رکن ممالک بحرین،کویت، قطر اوراومان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 297.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوفروری کے مقابلہ میں 23.17 فیصدزیادہ ہے، فروری میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سے ترسیلات زرکاحجم 241.6 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا