لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ نے پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں لگای جانیوالی کروڑوں روپوں کی نی آسٹروٹرف ناقص اور غیر معیاری نکل آنے پر معاملے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوے فیکٹ فانڈنگ کمیٹی قام کر دی۔ خیبر پختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کےصدر سید ظاہر شاہ نے ناقص اور غیر معیاری آسٹروٹرف کی تنصیب کا معاملہ وزارت بین الصوبای رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ سے اٹھاتے ہوے موقف اختیار کیا تھا کہ لالہ ایوب سٹیڈیم میں کروڑوں روپے کی لگای گی آسٹروٹرف ناقص ہے جبکہ ہاکی آسٹروف کیلے لگائی گی واٹرگن اور دیگر آلات بھی غیر معیاری نکلے ہیں ۔اس معاملے کی فوری انکواری کروای جاے جس پر پاکستان سپورٹس بورڈ نے معاملے کی تحقیقات کرنیکافیصلہ کرتے ہوے پی ایس بی کے ڈپٹی ڈاثریکٹرجنرل سعید اختر کی سربراہی میں پانچ رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قام کر دی ہے جو ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ مرتب کرےگی ۔ واضح رہے کہ دس کرڑور ک زاد لاگت سے تیار کی جانیوالی ہاکی آسٹروٹرف پر ایک ماہ کے اندر ہی جھریاں نمودار ہو گئی ہیں ۔