لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حارث رو¿ف نے کہا ہے کہ میں نے اپنی انٹرنیشنل کرکٹ بابر اعظم کی کپتانی میں کھیلی، بابر اعظم اچھے کھلاڑی کے ساتھ بہترین کپتان ہیں اور فیلڈ میں بھی بابر اعظم ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں۔ میچ جیتنے پر سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، بطور ٹیم بیک ٹو بیک میچ جیتنا کافی اچھی بات ہے۔ سب سے پہلے وکٹ کو ریڈ کیا اور سلو بال کرنے کی کوشش کی، وکٹ حاصل کرنے سے زیادہ کوشش ہوتی ہے ڈاٹ بالز کروں اور پھر تیسرا اوور کرنے آیا تو وکٹ لینے میں کامیاب ہوا۔
بابراعظم اچھے کھلاڑی کےساتھ بہترین کپتان بھی ہیں:حارث رو¿ف
Apr 17, 2023