پاکستانی فلموں کی عالمی مارکیٹ تک رسائی ضروری: ریما خان

 لاہو(کلچرل رپورٹر )اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی کیلئے جب تک عالمی مارکیٹ تک رسائی نہیں ہوگی اس وقت تک ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ پاکستان کو ایران،چین اور ترکی کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کا آغاز کرناچاہیے اس سے پاکستان کو چین،ایران، ترکی،دبئی اور دیگر ممالک میں اپنی فلموں کی نمائش کیلئے ایک اچھی مارکیٹ میسر آسکتی ہے جس سے پاکستانی فلم انڈسٹری بھرپور فروغ پائے گی اور فلم انڈسٹری بحرانی دور سے نکلنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ ہمیں اب ایک دائرے سے باہر نکلنے کی سوچ اپنانا ہو گی۔ جب ہم دوسرے ممالک میں جائیں تو ہماری فلموں کا معیار بھی بہتر ہونا شروع ہو جائیگا۔ فلم انڈسٹری سے وابستہ سنجیدہ لوگوں کو اس پر پیشرفت کرنی چاہیے۔ جس کیلئے سب کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن