اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن  کا اجلاس آج ہوگا


لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل گیمز میں اسلام آباد کا دستہ بھجوانے کے بارے میں اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کا اجلاس آج پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں ہوگا۔ اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کی مینجمنٹ کمیٹی کے سیکرٹری محمد سرور رانا نے بتایاکہ نیشنل گیمز 14 سے 30 مئی تک کوئٹہ میں کھیلی جائےگی جس میں اسلام آباد کا 205 رکنی دستہ شرکت کرےگا جو کہ 200 کھلاڑیوں اور پانچ آفیشلز پر مشتمل ہوگا۔ اجلاس میں اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن سے منسلک تمام سپورٹس ایسوسی ایشنز کے تمام نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے اور اجلاس میں اسلام آباد کے دستہ کو آخری شکل دی جائےگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...