(سپورٹس رپورٹر)فاسٹ باﺅلر شاہنواز دھانی نے کہا ہے کہ انجری سے نجات حاصل کر چکا، امید ہے کہ دورہ زمبابوے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے میں کامیاب ہو جاو¿ں گا۔فاسٹ باﺅلر ان دنوں دورہ زمبابوے کیلئے پاکستان شاہینز کے تربیتی کیمپ میں تیاریوں میں مصروف ہیں۔انہوںنے کہا کہ انجری کھلاڑی کی زندگی کا ایک حصہ ہوتی ہے، ہر کھلاڑی کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، میں بھی انجری کا شکار ہوا،کیمپ میں بھرپور پریکٹس کر رہا ہوں، زمبابوے کےخلاف سیریز کے حوالے سے بہت پرامید ہوں۔ پاکستانی ٹیم میں اس وقت فاسٹ باﺅلرز کو جگہ بنانے کیلئے سخت مقابلہ درپیش ہے، کسی فاسٹ باﺅلر کیلئے قومی سکواڈ میں جگہ بنانا بہت مشکل ہو گیا ہے۔زمبابوے کےخلاف سیریز میں ملنے والے مواقع سے فائدہ اٹھا کر اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اللہ کا شکر ہے کہ میں اس مقام تک پہنچا ہوں، ایک وہ بھی وقت تھا کہ میرے پاس ٹرائلز میں شرکت کےلئے جوتے تک نہیں تھے۔وکٹ لینے کے بعد خوشی کا اظہار کرنے کے اپنے انداز کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کا جشن منانے کا الگ انداز ہوتا ہے، میرا بھی اپنا انداز ہے۔ بھارت کے روہت شرما کو باﺅلنگ کرانے میں مشکلات پیش آئیں۔ اگلے ایک سے دو برسوں سے شادی کرنے کا ارادہ ہے۔ فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن تمنا ہے کہ سندھ کا وزیر کھیل بن جاو¿ں تو صوبے میں کھیل کے میدانوں کا جال بچھا کر چھوٹے چھوٹے شہروں میں بھی پی ایس ایل مقابلے کراو¿ں۔