لاہور(سپورٹس رپورٹر)گڈانی کے ساحل پر پہلی نائٹ ریلی کراس کا انعقاد ہوا، رات کے اندھیرے میں گاڑیوں پر نصب پاور فل لائیٹس نے اہم کردار ادا کیا۔صاحبزادہ سلطان، نادر مگسی سمیت پاکستان کے ٹاپ کلاس ریسرز نے نائٹ ریلی کراس میں شرکت کی۔ 18 کلو میٹر کا ٹریک ساحلی پٹی، ریتلے اور دشوار گزار راستوں پر مشتمل ہے۔ ریس میں ملک بھر سے 50 کے قریب ریسرز شرکت کر رہے ہیں، ریس کے شرکا میں خواتین ریسرز بھی شامل ہیں۔