لاہور (نامہ نگار)مصطفیٰ ٹاؤن پولیس نے آن لائن پتنگوں کی بکنگ اور سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ مصطفی ٹاؤن پولیس نے کارروائی کے دوران پتنگ فروش ساجد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 200سے زائد پتنگیں برآمد کرلی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ساجد مصطفیٰ ٹاؤن کے علاقے میں پتنگیں سپلائی کرنے آیا تھا۔