لاہور(کلچرل رپورٹر )سینئر اداکارہ عروہ حسین نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ بطور اداکارہ فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان بنا سکوں،گلیمر گرل نہیں بننا چاہتی، فارمولا فلموں کو دور ختم ہوچکا، جدید ٹیکنالوجی کیساتھ نئے موضوعات پر فلمیں بنا کر سینماگھروں کو آبادکیا جاسکتا ہے، مجھے شوبزکی دنیا میں گلیمر گرل کہلانا پسند نہیں اپنی پرفارمنس سے لوگوں کے دلوں میں بسنا چاہتی ہوں۔ فلم بیشک بڑا میڈیم ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے ہاں اس میں بہتری لانے کی کوشش ہی نہیں کی گئی۔
فلم انڈسٹری میں پہچان بنانے کی خواہش: عروہ حسین
Apr 17, 2023