لاہور ( خصوصی نامہ نگار )چاروں مسالک علماء کونسل کے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن قاسمی ودیگررہنماؤں مولانامحمداسلم ندیم،شیخ محمدنعیم بادشاہ سلفی،علامہ عاشق حسین رضوی،علامہ تنویرالحسن نقوی،مولانامحمدمنسوب رحیمی،قاری شہریار احمد اور مفتی محمداسعدنیازنے اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں وفاقی وزیرمذہبی امور،جے یو آئی کے سینئررہنما نامورعالم دین مفتی عبدالشکورکی ٹریفک حادثہ میں المناک وفات پرانتہائی دکھ وغم کااظہارکرتے ہوئے اسے ملک وقوم کیلئے ایک بڑاسانحہ قراردیاہے اورکہاہے کہ مفتی عبدالشکورمرحوم ومغفورایک بلندپایاعالم دین،مدبرسیاستدان تھے۔