فیروزوالہ:پھیری لگانے والوں نے لاؤڈ سپیکر سے عوام کا سکون چھین لیا

 فیروز والہ( نامہ نگار)پھیری لگانے والوں نے لاؤڈ سپیکر سے عوام کا سکون چھین لیا۔ ریڑھی بان، موٹرسائیکل رکشہ جات گدھا گاڑیوں پرنصب لاؤڈ اسپیکر پر اونچی آواز میں سبزی کپڑا فروخت کرنے کے صدائیں لگاتے ہیں۔ لاؤڈ سپیکراتروائے جائیں، عوامی شہری حلقوں کا مطالبہ، بتایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے لاؤڈ سپیکر کے بے جااستعمال پر پابندی ہے مگر کوٹ عبدالمالک، فیروز والا سمیت گردونواح میں پھیری لگانے والوں نے گدھاگاڑیوں اور موٹرسائیکل رکشاؤں پر لاؤڈ اسپیکر لگارکھے ہیں جس پر دھڑلے سے اونچی آواز میں سودا فروخت کرنے کی صدائیں لگائی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن