لاہور (نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پارٹی کے بعض رہنماء ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے اور عدلیہ کی چھتری تلے چھپنے جیسے منفی رویوں سے باز آ جائیں ورنہ ہم قیادت کو ایسے عناصر کو پارٹی سے فارغ کرنے کا مطالبہ کریںگے۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنماوں رانا فاروق سعید،احمد فاروق جواد رانا،افنان بٹ اور رانا نعیم دستگیر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حال ہی میں ہم خیال بنچوں کی تشکیل اور یک طرفہ فیصلوں نے عدلیہ میں پیدا ہونیوالا خلیج واضح کر دیا ہے۔اس تاثر کو فوری طور پر ختم نہ کیا گیا اور بڑے اور اہم کیسوں کے فیصلے کرنے والے بنچز کی تشکیل میں توازن برقرار نہیں رکھا گیا تو اس تاثر کو نہیں جھٹلایا جا سکے گا کہ ملک میں جوڈیشل مارشل لاء نافذ ہے، جس کے ذریعے دیگر اداروں کے معاملات میں غیر قانونی مداخلت کر کے ملک میں عدم استحکام پیدا کیا جا رہا ہے۔