لاہور ( خصوصی نامہ نگار )مجاہد ملت مولانا محمد عبدالستار خان نیازی ٹرسٹ کے مرکزی صدر جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر رہنما میاں غلام شبیر قادری نے جامع مسجد گلزار مدینہ ٹاون شپ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا امت کو غلبہ اسلام کیلئے آج بھی حضرت علیؓ کی جرات و بہادری درکار ہے جو دشمن کی صفوں کو الٹ کر رکھ دے اور شریعت مصطفی کو غالب کر دے۔حضرت علیؓ کی بہادری تمام اہل اسلام میں مسلم تھی اور آپ کی شجاعت کے ڈھنکے عرب و عجم میں بچتے تھے۔
غلبہ اسلام کیلئے آج بھی حضرت علیؓ کی جرأت و بہادری درکار ہے:غلام شبیر قادری
Apr 17, 2023