لاہور (نامہ نگار)ریاستی اداروں کے درمیان غلط فہمیاں اور خلفشار پیدا کرنے والے آئین،پارلیمنٹ اور عدلیہ سے مخلص نہیں۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب سپورٹس ونگ کے نائب صدر میاں عتیق نے پیپلز پارٹی کارکنوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ فریقین بیٹھ کر الیکشن کی متفقہ تاریخ طے کریں۔ذاتی ضد اور انا کو چھوڑ کر ہی صحیح فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔