مارکیٹس، شاپنگ مالز اور رش والے مقامات پرتا اختتام رش ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر پابندی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کی جانب سے شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلہ کے حوالے سے خصوصی احکامات جاری کردئے گئے احکامات کے تحت کمرشل مارکیٹس، شاپنگ مالز اور رش والے مقامات پرتا اختتام رش ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی نے کہا کہ متعلقہ سرکل انچارج رش کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہیوی ٹریفک کے داخلہ کی اجازت دیں گے کمرشل بازاروں اور رش والے مقامات پرنائٹ شفٹ میں اضافی اہلکاربھی تعینات کیے گئے ہیںسی ٹی او تیمور خان نے کہا کہ رش کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کا شہر میں داخلہ ٹریفک ڈسپلن کو متاثر کرتا ہیرش کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ حادثات کا سبب بھی بن سکتا ہے. 

ای پیپر دی نیشن