کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کیلئے اہم اقدامات کئے جا رہے،لیاقت چٹھہ

Apr 17, 2023

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے کہا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کیلئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں جن کے تحت پٹرول پمپوں، پلازوں اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے تعطل کے شکار این او سیز کو دو ہفتوں میں جاری کیا جائیگا اور اس حوالے سے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز، تحصل ایدمنسٹریشز اور میٹروپولٹن کارپوریشن کے دفاتر میں خصوصی ڈیسک قائم کئے جا رہے ہیںیہ بات انہوں نے راولپنڈی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ کمشنر لیاقت علی چھٹہ نے کہا کہ این او سیز کیلئے تمام قانونی تقاضوں کو مکمل کیا جائے گا اور اس حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا اور صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر آفس میں باقاعدہ کنٹرول روم قائم کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر کاکردگی کا جائزہ لیا جائے گالیاقت علی چھٹہ نے کہا کہ این او سیز کو فاسٹ ٹریک کرنے کا مقصد روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنا ہے اور تمام متعلقہ افسران قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مکمل اعتماد کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے تعاون سے راولپنڈی کے آٹھ بازاروں میں  تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے اور ایک ماہ کے عرصہ میں تجاوزات کے خلاف کاروائی میں نمایاں ٹارگٹ حاصل کئے ہیں۔

مزیدخبریں