فتنہ عمرانی کو مسلط کرنے سے ملک تباہی تک پہنچا،سینیٹرڈاکٹرافنان اللہ

Apr 17, 2023

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤںسینیٹرڈاکٹرافنان اللہ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب ن لیگ راولپنڈی ڈویڑن کے صدرسابق ایم این اے ملک ابراراحمد، سجادخان اورمیاں نوازشریف کے دست راست ناصرمحمودبٹ نے کہاہے کہ ماضی میں فتنہ عمرانی کو مسلط کیاگیاجس کی وجہ سے پاکستان تباہی تک پہنچاہے یہودی لابی کی سازش تھی کہ عمران کواقتدارمیں لایاگیاپی ڈی ایم نے ملک اورریاست کوبچانے کیلئے اقتدارلیاتھاورنہ عمرانی ٹولہ ملک پرمسلط رہتاتوملک اب تک دیوالیہ ہوچکاہوتاپی ڈی ایم کی حکومت کیخلاف سازش کرتے ہوئے یہودی ایجنٹوں نے عمران خان کے ذریعے پنجاب اورکے پی کے کی دونوں اسمبلیاں تڑواکرپاکستان سیاسی اوراقتصادی طورپر غیرمستحکم کردیاگیااب ملکی مسائل کاایک ہی حل ہے کہ میاں نوازشریف کوپاکستان لایاجائے وہ ایک ہی شخصیت اس ملک کوتمام بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے اورپوری قوم قومی اورچاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کرانے کی خواہشمندہے قوم کامطالبہ ہے کہ ملک میں ایک ہی دن عام انتخابات کرائے جائیں ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزراولپنڈی کے تاریخی میدان میں مسلم لی لیگ ن کے رہنمائ￿  اوراین اے 60سے قومی اسمبلی کے امیدوارسجادخان کی جانب سے راولپنڈی کے مسلم لیگ ن کے ورکروں اورمیاں محمد نوازشر یف کے جانثارسپاہی ناصرمحمودبٹ کے اعزازمیں دیئے جانے والے گرینڈافطارڈنرسے مہمانان خصوصی کے طورپرخطاب کرتے ہوئے کیاجس میں راولپنڈی شہر،سٹلائیٹ ٹاؤن،کینٹ کے مسلم لیگی ورکروں،یونین کونسلوں کے سابق چیئرمینوں وائس چیئرمینوں،سابق کونسلروں سمیت مسلم لیگ ن کی ذیلی تنظیموں وکلاونگ ِ،خواتین ونگ،لیبرونگ اورایم ایس ایف کے رہنماؤںاورکارکنوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی

مزیدخبریں