گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈائون، 8گرفتار،لاکھوں روپے جرمانہ

Apr 17, 2023

کراچی ( کامرس رپورٹر)کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے  ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف  کارروائی جاری رکھیں۔ کمشنر نے  کہا کہ کراچی انتظامیہ نے شہریوں کو سرکاری نرخ پر اشیا کی فراہمی کے اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میںبچت بازار قائم کرنے کے انتظامات بھی کئے ہیں ۔ کمشنر نے کہا ہے کہ تمام مجسٹریٹس فیلڈ میں رہیں گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلا ف بلارعایت کارروائیں کریں یقینی بنائیں کہ شہریوں کو ریلیف ملے اور ان کی شکایات دور ہوں شہریوں کی شکایت بھی سنیں اور ان کا ازالہ کریںجہاں زائد  قیمت کی شکایت ملے وہیں دکاندار کی موجودگی میں  سرکاری نرخ اپنی نگرانی  مین سرکاری نرخ پر اشیا  فروخت کرائیں۔ کمشنر آفس کے مطابق  ماہ  رمضان المبار ک  کے25 ویں روز  78گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی     سبزی فروٹس ، دودھ  بیکری ،پولٹری،گروسری اور گوشت فرخت کرنے والو ں کے خلاف کارروائی کی گئی  تمام اضلاع میں مجموعی طور پر 3 لاکھ     9  ہزار روپے سے  زائد جرمانہ  عاید  کیا گیا۔  آٹھ گراں فروش گرفتار کئے گے تمام گراں فروش ضلع کورنگی میں گرفتار کئے گئے اور جیل بھیجا گیاتفصیلات کے مطابق  ایک آٹے والے پر تین ہزار روپے 9 بیکری والے  پر  76 ہزار  ر روپے جرمانہ عاید کیا گیا9 پولٹری والوں پر 27 ہزار روپے ،  13  گروسری والوں  پر47 ہزارسے زائد جرمانہ  6  گوشت والوں پر29 ہزار  5  سبزی والوں پر 4 ہزار روپے13 فروٹ والوں پر 9ہزار روپے14 دودھ والوںایک لاکھ 12ہزارار روپے جرمانہ عاید کیا گیا  کمشنرکراچی محمد اقبال میمن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گراں فروشوں کے خلاف کمشنر کر۱چی کے کنٹرول روم کے نمبر 02199203443 یا 02199205645 پر اپنی شکایت درج کرائیں۔دریں اثناء کمشنر کراچی محمد اقبال میمن اور معروف بین الاقوامی ہول سیل کمپنی،میٹرو نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے اقدام کے تحت لوگوں کو رعایتی نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے رمضان بچت بازار کا انعقاد کیا۔ میٹرو پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر نے رمضان بچت بازار کے دورہ سے قبل کمشنر کراچی محمد اقبال میمن سے بھی ملاقات کی اور رمضان بچت بازار کے حوالے سے ان کے اقدام کو سراہا اور مفادعامہ کے کسی بھی اقدام کیلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔کمشنر کراچی نے رمضان بچت بازار میں شرکت اورعام لوگوں کو ریلیف پہنچانے کے اقدام کی حمایت و تعاون پر میٹرو کا شکریہ ادا کیا۔میٹرو پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر  Marek   Minkiewicz نے رمضان بچت بازار میں میٹرو کے اسٹال کا دورہ کیا اور اس اقدام پر انتظامیہ کی تعریف کی۔اس موقع پر انہوں نے اپنے تجربہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میٹرو لوگوں کی بہتری کیلئے حکام کے ساتھ تعاون اور کام کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔مہنگائی کے اس آزمائشی وقت میں میٹرو نے عام لوگوں کو ہول سیل قیمتوں کی پیشکش کیلئے (زیادہ خریداری،کم ادائیگی)کی حکمت عملی شروع کی ہے،جہاں وہ کم قیمتوں پر زیادہ اشیاء کی خریداری کرسکتے ہیں۔‘‘

مزیدخبریں