سعودی عرب میں عید ؟ بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کی بڑی پیشگوئی

Apr 17, 2023 | 17:27

ویب ڈیسک

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے سعودی عرب میں 29 رمضان کو چاند نہ نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے۔اگر سعودی عرب میں 29 رمضان کو چاند نظر نہیں آتا تو پھر پاکستا ن اور سعودی عرب میں بروز ہفتہ عیدالفطر ہونے کاامکان ہے۔

فلکیاتی ادارے نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ یہ پیشگوئی فلکیاتی معلومات پر کی گئی ہے مملکت میں عید الفطر کی تاریخ کا حتمی اعلان وہاں کے حکام نئے چاند کی رویت کی بنیاد پر کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ سعودی عرب میں عیدالفطر جمعہ کو ہونے کا امکان ہے، دوسری جانب ماہرین فلکیات نے پاکستان میں تیس روزے ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے عیدالفطر کے ہفتے کے روز ہونے کا امکان ظاہرکیا گیا تھا۔پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا بروز جمعرات 20 اپریل کو چاند کی رویت کے حوالے سے اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں شہادتوں کی بنیاد پر عیدالفطر کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا. اگر سعودی عرب اور پاکستان میں 29 رمضان کو چاند نظر نہیں آتا تو پھر دونوں ممالک میں عیدایک ہی روز ہونے کا امکان ہے۔


 

مزیدخبریں