آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی کل 11 بجے تک ملتوی

مظفرآباد:   آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی کل تک ملتوی ہو گیا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر چودھری ریاض نے کی، اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ اپوزیشن کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں قائم مقام وزیر اعظم خواجہ فاروق ، اپوزیشن لیڈر لطیف اکبر بھی شریک ہوئے.اجلاس بغیر کسی کارروائی کے کل 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔


 

ای پیپر دی نیشن