پاکستان سپر لیگ 10 کیلئے اچھی ونڈو نکالیں گے: محسن نقوی

Apr 17, 2024

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ پاکستان کا ایک برانڈ ہے اس لیے نہ کوئی کوتاہی ہو گی نہ اسے نظر اندز کیا جائیگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے 10 ویں ایڈیشن کیلئے اچھی ونڈو نکالنے کیلئے پر امید ہے اور اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ جلد مشاورت کی جائیگی۔  پی سی بی کے عہدیداران انٹرنیشنل وعدوں اور لیگ پر کام کر رہے ہیں، اس سلسلے میں تمام فرنچائزز اور سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے۔ پاکستان سپر لیگ جنوری سے مارچ کے درمیان ہوتی ہے لیکن آئندہ برس جنوری، فروری میں سہ فریقی سیریز، فروری مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی اور پھر دورہ نیوزی لینڈ کی وجہ سے کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل کی روایتی ونڈو تبدیل کرنے کا چیلنج درپیش ہے۔ 

مزیدخبریں