لاہور(سپورٹس رپورٹر ) گلین میکسویل نے دماغی اور جسمانی تھکاوٹ کی وجہ سے غیر معینہ مدت کیلئے بریک لے لی ہے۔ گلین میکسویل نے کہا کہ سن رائزر حیدر آباد کے خلاف میچ کیلئے خود ڈراپ ہونے کا کہا ہے، میں اپنی کارکردگی سے رائل چیلنجر بنگلور کی ٹیم میں اپنا حصہ نہیں ڈال پا رہا اور یہ ایک بہترین وقت ہے کہ میں دماغی اور جسمانی طور پر بریک لوں۔ میں 6ماہ میں کچھ اچھا نہیں کرسکا جو کہ مایوس کن ہے، دماغی اور جسمانی طور پر مضبوط ہونے پر دوبارہ ٹیم کو دستیاب ہوں گا۔