کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ مندے کا شکار ہو گئی۔مارکیٹ سرمائے میں11 ارب85کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ ہو اتاہم سرمائے کا مجموعی حجم98کھرب 12 ارب 73 کروڑ 31 لاکھکی سطح پر قائم رہاجبکہ کاروباری حجم 1.22فیصد کم رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 60.92پوائنٹس گھٹ کر 70483.66پوائنٹس پر ‘کے ایس ای30 انڈیکس 11.47پوائنٹس کمی سے 23202.56پوائنٹس پر ، آل شیئرزانڈیکس53.14 پوائنٹس گھٹ کر46296.90 پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس328.26پوائنٹس کمی سے118234.98پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز21ارب3کروڑ روپے سے زائدمالیت کے54 کروڑ84 لاکھ18 ہزار295 حصص کے سودے ہوئے۔369 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔