قتل ‘ ریپ کیسز میں  سیمپلنگ‘ رپورٹس یقینی بنائی جائے‘پراسیکیوٹرجنرل پنجاب

لاہور (خبر نگار) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کی ڈائریکٹر جنرل پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد امجد اور  وفد سے لاہور ہائیکورٹ لاہور کی ہدایات کی روشنی میں ملاقات ہوئی۔  پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے ہائی پروفائل کیسز ز اور ریپ کیسزز اور منشیات کیسزز میں بہترین شہادت کے حصول کو ممکن بنانے کیلئے بوقت سیمپلنگ اور   نتائج/ رپورٹس کی فراہمی پر زور دیا۔ وقوعہ پر شہادت کو محفوظ بنانا‘رپورٹس فراہمی میں تاخیراور اسکا حل‘سائنس کی دنیا میں جدید تحقیق اور نئی ٹیکنالوجی کے مطابق سائنٹسٹ کی ٹریننگ اورمحکمانہ تعاون و ہم آہنگی  پر بات کی گئی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب محمد احمد سعید  اور  خالدہ ستار کو فوکل پرسن مقرر کیاگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن