لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔ لاہور پولیس ٹیکنالوجی کے استعمال سے اشتہاری اور خطرناک ملزمان کی نقل و حمل پر نظر رکھ کر ان کو گرفتار کر رہی ہے۔ رواں سال کے دوران اب تک ہوٹل آئی سوفٹ وئیر کے ذریعے 27لاکھ 49ہزار500 افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔سافٹ ویئر پر 870اشتہاری ملزمان کی موجودگی کے نوٹیفکیشن موصول ہوئے۔پولیس کارروائی کے دوران 437اشتہاری ملزمان گرفتار جبکہ433افراد بعد از تصدیق چھوڑ دیا گیا۔اقبال ٹاؤن ڈویڑن پولیس نے 244،سٹی65،سول لائنز48، ماڈل ٹاؤن 40،کینٹ 7 جبکہ صدرڈویڑن پولیس نے33اشتہاری گرفتار کئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ ہوٹل اور قیام گاہوں مالکان کومسافروں کا ڈیٹا ’’ہوٹل آئی ایپ‘‘ میں درج کرنے کا پابند کریں۔ہوٹل آئی سافٹ ویئر میں ڈیٹا درج نہ کرنے والوں کیخلاف بالا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔
سافٹ ویئر پر 870اشتہاری ملزموں کی موجودگی کے نوٹیفکیشن‘ 437گرفتار
Apr 17, 2024