لاہور(لیڈی رپورٹر ) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے ملت ایکسپریس میں چلتی ٹرین میں خاتون اور بچے پر پولیس اہلکار کے تشدد اور بعد ازاں خاتون کی لاش ملنے پر شدید مذمت کرتے کہا ہے کہ شریک جرم اہلکار کی ضمانت منسوخ کر کے فوری گرفتاری اور قرار واقعی سزا دی جائے۔انہوں نے کہا شقی القلب سکیورٹی اہلکار کے ہاتھوں معصوم بچی کو بالوں سے پکڑ کر زمین پر گرانے کے واقعہ پرکہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایسے واقعات کا رجحان اس خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے کہ خواتین اور بچیاں بھی اس سے محفوظ نہیں ۔ جماعت اسلامی ملوث اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دلوانے تک آواز اٹھاتی رہے گی۔
ملت ایکسپریس سانحہ کے ذمہ داروں کو قرارواقعی سزا دی جائے:حمیرا طارق
Apr 17, 2024