لاہور(کامرس رپورٹر ) پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کے ترجمان نے پی اینڈ ڈی بورڈ میں انٹرویوز کیلئے آنے والے امیدواروں کو روکے جانے کے الزامات کی تردید کی ہے۔ترجمان نے کہا الزام من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کی آمد پر کسی امیدوار کو نہیں روکا گیا۔ اسامیوں پر بھرتی کیلئے انٹرویوز کا عمل نہایت ساز گار ماحول میں مکمل ہوا۔ امیدواراوں کو صبح ساڑھے 11 بلایا گیا ، انٹرویوز 2 بجے تک مکمل کر لئے گئے ۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر پی اینڈ ڈی میں آفیشل معاملات بلا تعطل جاری رہتے ہیں۔