منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 324چھاپے ‘20مقدمات‘125ملزم گرفتار

Apr 17, 2024

لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی آر پی اوز، ڈی پی اوز منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے شب و روز مصروف عمل ہیں۔ پنجاب پولیس نے گذشتہ دن میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 324 چھاپے مارے،مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کیخلاف 120 ایف آئی آرز درج کرتے ہوئے 125 ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضے سے 74 کلو چرس، 2 کلو ہیروئن، 5 کلو افیون اور 1452 لٹر شراب برآمد ہوئی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ نوجوان نسل کو نشہ کی جانب راغب کرنے والے سفاک ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

مزیدخبریں