لاہور(نامہ نگار)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژنز کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔سی سی پی او لاہور نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عورتوں اور بچوں سے زیادتی کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ملوث افراد کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔ کرپشن میں ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کا سپیشل آڈٹ سسٹم اور انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کے تحت کڑا احتساب ہو گا۔ ڈویژنل ایس پیز اپنی سپرویڑن اور کمانڈ بہتر بنائیں اورایس ڈی پی اوز فیلڈ ورکنگ اور قانون کے مطابق پولیس ریڈز کی نگرانی کریں۔انہوں نے کوارڈینیشن بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بہتر نتائج کے حصول کیلئے لاہور پولیس کے مختلف ونگز مشترکہ کارروائیاں عمل میں لائیں تاکہ لوگوں کو ریلیف ملے۔