لاہور (خصوصی نامہ نگار) انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ ورلڈ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف علمائے کرام سے گفتگو کرتے کہا کہ اُمت مسلمہ متحد ہوکر غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو اسرائیلی مظالم سے بچائیں ۔ امریکہ وبرطانیہ سمیت دیگر مغربی ممالک کھل کر اسرائیل کا ساتھ اور اس کو تحفظ دے رہے ہیں ایسے میںمسلم حکمران متحد ہوکر غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے تحفظ اور فلسطین کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا عقید ہ ختم نبوت کاتحفظ حضورکی شفاعت کا بہترین ذریعہ ہے ۔ انہوں نے کہا علماء کرام اور دین کے داعی اپنے اپنے ممالک میں حکمت و دانائی کیساتھ دین کی خدمت اور اسلام کی اشاعت کا کام کریں ۔اس موقع پر انہوںنے مولانازبیر بیات،مولاناشیخ عبدالحئی،مولانا سعد بن عبدالحئی،مولانا حبیب الرحمن، شیخ احمد المجددی، شیخ محمد علی الیمانی،شیخ صادق مجددی،مولانا شہاب،مولانا شعیب نعمانی ندوی،مولانااخلاق احمد کشمیری کو ’’سند اجازت حدیث‘‘ بھی دی۔
مسلم حکمران فلسطینیوں کے تحفظ وآزادی کیلئے کردار ادا کریں: سعید احمد عنایت اللہ
Apr 17, 2024