جماعت اسلامی عوامی حقوق کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی:قیصرشریف

لاہور(نیوز رپورٹر)ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے  کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پر قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کا جینا مزید مشکل بنا دیا ہے۔منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے اور مہنگائی کے خلاف پہلے ہی سراپا احتجاج ہے۔ انہوں نے کہا   حکومت نے گندم کی قیمت 39سو روپے فی من مقرر کی لیکن کسان تین ہزار سے 32سو روپے من پرگندم فروخت کرنے پر مجبور ہیں، حکومت گندم کی سرکاری نرخوں پر خریداری یقینی بنائے  ۔جماعت اسلامی پوری قوم کی حمایت سے حکومت کو اضافہ واپس لینے پر مجبور کرے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...