پولٹری ٹریڈرز کا  برائلر کی قیمت طے نہ کرنے پرآج  ہڑتال کا اعلان

Apr 17, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر )پنجاب پولٹری ٹریڈرز نے پنجاب حکومت کی جانب سے برائلر کی قیمت کا تنازعہ طے نہ کرنے پربے جا جرمانوں اور سرکاری اداروں کی زیادتیوں کیخلاف ہڑتال آج (بدھ کو) ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔پولٹری ٹریڈرز اور پنجاب حکومت کے مابین برائلر کی قیمت کا تنازعہ طے نہ ہوسکا حالانکہ سرکاری نرخ نامے میں ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 31روپے اضافہ کیا گیا تھا لیکن اس اضافے کو بھی پولٹری ٹریڈرز نے مسترد کر دیا ہے اورپولٹری ٹریڈرز نے آج 17 اپریل کو مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ پنجاب کیساتھ خیبرپختون خواہ میں بھی چکن کی سپلائی معطل رہے گی۔ پنجاب پولٹری ٹریڈرز کے صدر طارق جاوید کے مطابق  ہڑتال حکومت کیجانب سے صحیح ریٹ نہ دینے کیوجہ سے کی جارہی ہے،لاہور کی دونوں منڈیوں میں بھی کوئی برائلر مرغیوں کی گاڑی نہیں آئے گی۔شہر میں گزشتہ روز  پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت31روپے اضافے سے697روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت22روپے اضافے سے481روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت254روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق زندہ برائلر مرغی سرکاری نرخ نامے سے زائد قیمتوں پر سپلائی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے دکاندار خریداری نہیں کر رہے۔ مارکیٹ میں طلب اور رسد میں فرق کے باعث پیشتر  مقامات پر پرچون سطح پر برائلر مرغی کا گوشت 770سے800روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں