سرکاری نرخ پر روٹی‘ نان فروخت نہ کرنے والے 86 افراد گرفتار‘ لاکھوں جرمانہ

راولپنڈی+ لاہور ( این این آئی‘ جنرل رپورٹر) لاہور میں نان اور روٹی کی زائد نرخوں میں فروخت پر لاکھوں روپے کے جرمانے اور 79 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3ہزار 496 مقامات کی چیکنگ کرتے ہوئے 79مقدمات درج کر کے 592روٹی و نان پوائنٹس کو جرمانے کردیئے۔ روٹی اور نان کے نرخوں کی خلاف ورزی پر 10لاکھ 50ہزار 500روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ رافعہ حیدر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے مطابق عوام تک ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ راولپنڈی میں 4 تندور سربمہر (سیل) کر کے 7 نان بائیوں کو گرفتار کر لیا جبکہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 70 ہزار روپے جرمانے عائد کر دیئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن