مسلم لیگ (ن ) اور  پیپلزپارٹی کا پارلیمانی وفد چین پہنچ گیا

اسلام  آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن  کا  پارلیمانی وفد  چین  پہنچ گیا ،سابق وفاقی وزیر رکن قومی اسمبلی سید مرتضی محمود، ملائکہ رضا، حسن مرتضی، ندا کھڑو، قاسم نوید قمر ،حنہ پرویز بٹ، رانا ارادت شریف، اور دیگر رہنماء وفد میں شامل ہیں، وفد نے  چائنہ کمیونسٹ پارٹی، ماہرین معاشیات سے ملاقاتیں کیں ،ملاقات میں پاکستان اور چائنہ کے تعلقات اور ملک کو معیشت سے متعلق درپیش چیلنجز  پر تبادلہ خیال کیا گیا ،پیپلزپارٹی کے راہنماوں نے کہا کہ چائنہ کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخی دوستی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کی جس سے محترمہ شہید آگے لیکر چلیں، صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری چائنہ کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ اس مثالی دوستی کو آگے لیکر چل رہے ہیں، چین کے ماہر معاشیات کی پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے وفد کو بریفنگ دی ۔

ای پیپر دی نیشن