لاہور ( این این آئی) سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالاامین مینگل نے کیمپ جیل کا اچانک دورہ کر کے کچن اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کیمپ جیل میں قائم ہسپتال میں داخل مریض قیدیوں اور دوسرے قیدیوں سے خیریت دریافت کی۔ کھانے کا معیار بھی چیک کیا۔