فیصل آباد: اوباش ملزم کی ساتھی خاتون کی مدد سے محنت کش لڑکی سے زیادتی 

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اوباش ملزم نے ساتھی خاتون کی مدد سے محنت کش لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیل کے مطابق میانی کی رہائشی لڑکی (ا) غربت کے باعث تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ سمندری روڈ پر واقع فیکٹری میں کام کرتی ہے۔ فیکٹری میں کام کے دوران اس کی ساتھی ورکر شمیم بی بی نے نشہ آور بوتل پلا کر اسے نیم بے ہوش کر دیا اور اوباش ملزم منظور اسے نیم بے ہوشی کی حالت میں اٹھا کر کمرے میں لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ  کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...