اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان کا محکمہ موسمیات گزشتہ دو ہفتوں سے مستقل ڈائریکٹر جنرل سے محروم ہے۔ سابق ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات مہر صاحب زاد خان کو ریٹائر ہوئے 2 ہفتے سے زائد گزر چکے مگر اب نیا ڈائریکٹر جنرل متعین نہیں کیا جا سکا، سابق ڈائریکٹر جنرل مہر صاحب زاد خان 31 مارچ 2024 کو ریٹائر ہوئے تھے۔