لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے معاہدات خوش آئند ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ بے مثال تعلقات ہیں۔ سعودی عرب نے مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔ پاکستان میں سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری بڑھانے پر سعودی قیادت کے شکرگزار ہیں۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کے دورہ پاکستان کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔