راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )تھانہ آراے بازار کے علاقے کمال آباد میں ایف بی آران لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 18 کے افسر کو نامعلوم ملزموں نے اغواء کرلیا مبینہ طور پراغوا کاروں نے مغوی کی رہائی کیلئے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کردیا ہے پولیس کومغوی افسر کے بردارنسبتی محمد شفیق نے ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے بتایا کہ ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 18 کے افسر رحمت اللہ خان سکنہ کمال آباد راولپنڈی ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں تعینات ہیں ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر کو 12 اپریل کو دن ساڑھے گیارہ بجے وہ گھر یہ بتا کر گئے کہ اپنے دوستوں کو عید ملنے جا رہا ہوں شام کو واپس آجائوں گا لیکن وہ واپس نہ آئے ان کے موبائل فون پر بار بار کالیں کی گئیں لیکن کال ریسیو نہ ہوئی اور اب فون بند جا رہا ہے ہمیں سخت پریشانی ہے رحمت اللہ بہنوئی کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آگیا ہے یا نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے ان کی تلاش میں قانونی مدد کی جائے پولیس نے مدعی کی درخواست پر 15 اپریل کو ایف آئی آر درج کی پولیس نے مغوی افسر کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں جو موبائل فون کی گھر سے جانے کی لوکیشنز کی مدد سے تلاش اور تفتیش میں مصروف ہے پولیس نے سوشل میڈیا پر اس خبر کی تصدیق نہیں کی کہ اغوا کارمغوی رحمت اللہ خان کو کچے کے علاقے میں لے گئے ہیں پولیس مصروفِ تفتیش ہے۔